آج کا دن کیسا رہے گا؟
حمل' ثور، جوزا، سرطان، اسد، سنبلہ ، میزان، عقرب، قوس، جدی، دلواور حوت کے ستاروں پر یقین رکھنے والوں کے لئے اچھی اور بری دونوں تفصیلات سامنے آگئیں
برج دلو
آج صبح اپنی خاندانی وراثت میں سے یا کسی جگہ قرض کی بابت پہلے سے دی ہوئی کوئی درخواست منظور ہونے سے آپ کوخطیر رقم موصول ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنا گھریلو بجٹ بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی۔اس کے علاوہ بہت سے مالی مسائل سے نجات بھی حاصل ہو سکے گی۔کسی قسم کی طویل المعیاد سرمایہ کاری یا اپنے بہتر مستقبل کے لئے منصوبے بنانے کا یہ بہترین وقت ہے جس سے فائدہ اٹھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔اپنے آپ کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے علاوہ باقی سرگرمیوں سے بھی فارغ کرنے کی کوشش کریں تاکہ آرام کرکے اپنے آپ کو پرسکون بنا سکیں۔
برج حمل
آپ کو آج صبح سویرے کسی التوا کا شکار جذباتی مسئلے کو حل کرنے کا موقع مل سکے گا۔اس سے آپ کو بہت سے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی میسر آ سکتا ہے۔آپ کو اپنے کسی قریبی فرد کی جانب سے کسی نئے شروع کردہ منصوبے میں شمولیت کی پیشکش ہو سکتی ہے جسے قبول کرکے آپ نہ صرف اپنے اعتماد میں اضافہ کر سکیں گے بلکہ اس سے اپنی مالی حالت کو بہتر بنانے میں بھی کامیابی حاصل کر سکیں گے۔آپ کو آج میسر آنے والے مواقع سے بھر پور فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔اگر ایک لمحے کے لئے بھی آپ کے اندر ناکامی کااندیشہ پیدا ہوا تو سمجھ لیجئے کہ آپ کی منفی سوچیں آپ پر حاوی ہو چکی ہیں۔
برج جوزا
آج اگر آپ نے کسی قسم کا کاروباری منصوبہ بنا رکھا ہے تو اسے عملی شکل دینے اور مختصر سفرکے بعد اس سے نہ صرف فوری نتائج کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں بلکہ مالی فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔آپ کو متحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شریک کار کے ساتھ اپنے معاملات پر تبادلہ خیالات کرنا چاہئے اور کسی بھی لمحے اپنے جذبات کی رو میں نہیں بہنا چاہئے جبکہ قیاس آرائیوں سے بھی گریز کرنا جروری ہوگا ورنہ باہمی اعتماد میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔دن ڈھلنے کے ساتھ ہی آپ اپنے پرانے التوا کا شکار کچھ جذباتی مسائل کو حل کر سکیں گے۔آپ کو اپنے مالی معاملات سے متعلقہ امور کے بارے میں قطعا پریشان نہیں ہونا چاہئے۔
برج اسد
آج آپ کو اپنی معمول کی زندگی میں من مرضی کی تبدیلیاں لانے کے مواقع میسر آ سکیں گے خاص کر جن کا تعلق آپ کی جذباتی یا محبت بھری زندگی سے ہو گا یا پھر اس میں آپ کی سماجی زندگی بھی شامل ہو سکتی ہے۔آپ کے لئے کاروباری شراکت داری سے فائدہ اٹھانے ،کاروباری معاملات کو حل کرنے کے لئے باہمی ملاقاتیں کرنے اور گھر کے بارے میں مالی سرمایہ کاری کرنا فائدہ کا سبب بن سکتا ہے۔ آپ کو تمام منصوبے مکمل احتیاط کے ساتھ مرتب کرنے چاہئیں لیکن اپنی شریک حیات کے مشوروں کو بھی اپنی ترجیحات کا حصہ بنانا چاہئے۔شام میں کسی قریبی رشتہ دار کی جانب سے آپ کو کوئی خوشخبری مل سکتی ہے۔
برج میزان
آج کسی بھی قسم کے نئے کاروبار کی شروعات کرنے کے لئے بہترین دن ثابت ہو سکے گا جبکہ مالی سرمایہ کاری بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ اپنے آپ کو پرسکون رکھنے یا اپنی تحقیقی صلاحیت کو عملی طور پر ثابت کرنے کے لئے کسی قسم کا سفر بھی اختیار کر سکتے ہیں۔اپنے پیاروں کے ساتھ پیار بھرا وقت گزارنے کے مواقع بھی میسر آسکیں گے جن سے اپنی بساط کے مطابق فائدہ اٹھا سکیں گے۔اگر آج آپ کو کسی قسم کی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش ہو تو اس سے انکار مت کریں۔آج آپ کے لئے کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کریں تاکہ بے بنیاد خدشات آپ کے لئے پریشانی کا باعث نہ بن سکیں۔
برج قوس
آج آپ کی توانائی کا گراف بہت اونچا ہونے کی وجہ سے اپنے مخصوص اہداف کے حصول کے لئے عملی اور جسمانی محنت کر سکیں گے۔آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ اپنے وسائل کے بارے میں کسی قسم کی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں ورنہ کسی بھی غلطی کی وجہ سے نہ صرف مالی نقصان ہو سکتا ہے بلکہ آپ کی جذباتیت کی وجہ سے ذہنی دبا میں بھی اضافہ ممکن ہوسکے گا اس لئے اپنے آپ کو حقیقت پسند بنانے کی کوشش کریں۔آج اپنے دوستوں کی جانب سے مدعو کئے جانے کی وجہ سے میل ملاقات کا بہانہ میسر آ سکے گا۔آپ کو اپنے پیاروں سے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ہر قسم کی تلخ کلامی یا باہمی تکرار سے بچنا چاہئے۔
برج جدی
آج اپنے کاروباری معاملات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کامیاب رہے گی جبکہ اپنے پیار محبت کے امور کو بھی اپنی خواہشات کے مطابق مرتب کر سکیں گے۔آج اپنے طویل المعیاد منصوبوں کو آگے بڑہانے کے لئے بہترین وقت ہوگا ۔اس کے علاوہ اپنے شراکتی معاملات سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں گے اور اگر کسی نئے کاروباری سمجھوتے کی جانب آپ کا رجحان ہوا تو اس میں بھی کامیابی مل سکے گی۔کچھ نئے معاہدات پر دستخط بھی کر سکیں گے۔آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے پرسکون رہنا ہوگا اور اپنے عملی اقدامات کے بارے میں نتائج کا انتظار کرنا چاہئے تاکہ اپنے لئے مزید بہتر راہ عمل اختیار کر سکیں۔
برج حوت
آج اپنے طے شدہ شیڈول میں بار بار تبدیلیاں کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے موجودہ حالات سے فائدہ اٹھانے میں بھی کامیاب رہیں گے۔اس کے علاوہ اپنے مفادات کو بھی محفوظ بنا پائیں گے۔آج آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہو سکتی ہے جو بہت جلد آپ کو کاروباری طور پر کسی فائدہ مند کاروبار کی شروعات میں عمل طور پرمدد فراہم کر سکے گا۔آپ کو کسی بھی حالت میں اپنی شریک حیات کے باتوں یا رائے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ورنہ بعد میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا ضروری ہو جائے گا۔ھالات کے بارے میں عملی انداز اختیار کرنے کی کوشش کریں اور اپنی تمام تر قیاس آرائیوں سے بچنے کی کوشش کریں۔
برج ثور
آپ کے نئے آئیڈیاز اور عملی کاوشوں کو نہ صرف آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد بلکہ آپ کے سینئر افسران کی جانب سے بھی پسند کیا جا سکتا ہے جبکہ آپ کی ستائش بھی کی جا سکتی ہے۔آج آپ اپنی بہترین خوبیوں اورقابلیت کے ساتھ متحرک یا عملی طور پر سرگرم عمل ہوں گے جس کی وجہ سے اپنے اہداف کے حصول میں باآسانی کامیابی حاصل کر سکیں گے۔آج آپ کی مالی حالت شائد اتنی بہتر نہ ہو کہ آپ فکر مندی سے جان چھڑا سکیں لیکن آپ کا عزم پختہ اور لگن قابل عمل ہونے کی وجہ سے آپ کی یہ پریشانی بھی جلد حل ہو جائے گی۔اپنے اعتماد کو کسی بھی حالت میں کمزور نہ پڑنے دیں۔
برج سرطان
آج آپ کو کئی ایک مالی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا اور ان دشواریوں کی وجہ سے آپ کی ذہنی تحریک مزید تیز ہو سکے گی۔آپ اپنی قدرتی خوبیوں اور صلاحیتوں سے کام لے کر باآسانی ان مشکلات پر قابو پا سکیں گے۔آج کا دن آپ کے لئے بہت سے معاملات کی تکمیل میں مددگار ثابت ہو سکے گا جبکہ آپ کی جمالیاتی صلاحیتیں بھی آپ کے ہم رکاب ہوں گے۔آپ کی تخلیقی صلاحیتیں اور قوت تخلیق بہت خوبصورتی سے سماجی کامیابیوں میں آپ کا ساتھ نبھا سکیں گی۔آج ممکنہ طور پر آپ کو اپنے نوجوان اہل خانہ کی ضروریات اور خواہشات کا خاص خیال رکھنا چاہئے تاکہ اپنے بارے میں پھیلنے والی منفی باتوں کو غلط ثابت کر سکیں۔
برج سنبلہ
آج اپنے طے شدہ معاملات کو اپنی مرضی کے مطابق آگے بڑھانے میں کامیابی مل سکے گی جبکہ کئی ایسے مسائل کا حل بھی تلاش کر سکیں گے جو پچھلے کافی عرصہ سے آپ کے لئے مشکلات کا باعث بن رہے تھے۔اپنی توانائی کا بہتر اور مثبت استعمال یقینی بنانے کی کوشش کریں۔اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے بھی آپ کو مواقع میسر آ سکیں گے ۔مالی فوائد کے حصول میں کامیابی کے علاوہ آپ کی سماجی حیثیت میں اضافہ ہو سکے گا۔اپنے باہمی سماجی تعلقات میں بہتری کے علاوہ اپنی شریک حیات اور دوستوں سے بھی تعلقات بہت بہتر رہیں گے۔اپنے کھانے پینے میں بے اعتدالی سے بچیں تاکہ آپ کی صحت خراب نہ ہونے پائے۔
برج عقرب
آج اپنے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں آپ بہت مصروف ہوں گے جس سے آپ کی حرکت پذیری میں خاصا اضافہ بھی ہو سکے گا۔آپ اپنے مالی حالات میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو سلجھانے اور کمزور مالی حالت کو بہتر بنانے کے لئے اپنے معمولات اور مالی منصوبوں میں بہت سی تبدیلیاں لا سکیں گے جس سے آپ اپنے اعتماد کو مزید بڑھا سکیں گے اس کے بعد ہی آپ کے مالی تفکرات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ویسے تو آپ کو کسی قسم کی کوئی پریشانی سر پر سوار نہیں کرنی چاہئے کیونکہ کوئی حقیقی وجہ موجود نہیں ہوگی۔آپ کے حالات بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گے لیکن اس کے لئے آپ کو اپنے پیاروں کی ہدایات یا مشاورت کو مدنظر رکھنا ہوگا۔