نومبرکون سےستاروں کےحامل افراد کےلئےخوش قسمتی کا مہینہ ثابت ہوگا؟
اجرامِ فلکیات کے ماہرین نے دو ستاروں کو خوش قسمت قرار دیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے ہر ماہ کے لیے کچھ مخصوص ستاروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جن کے حوالے سے ستاروں کے علم کی روشنی میں تفصیلات بتائی جاتی ہیں
سالِ نو میں بس دو ماہ باقی رہ گئے ہیں اور اب حال ہی میں 2024 کا گیارھواں مہینہ یعنی نومبر شروع ہوا ہے جس کے لیے اجرامِ فلکیات کے ماہرین نے دو ستاروں کو خوش قسمت قرار دیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے ہر ماہ کے لیے کچھ مخصوص ستاروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جن کے حوالے سے ستاروں کے علم کی روشنی میں تفصیلات بتائی جاتی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس ماہ میں کون سے دو ستارے خوش قسمت ثابت ہوں گے۔
برج ثور:
ماہرین کے مطابق برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد کا ویسے تو پورا نومبر اچھا رہنے کی امید ہے لیکن 15 نومبر کے بعد سے ان کے لیے تقریباً ہر کام میں آسانیاں پیدا ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ ثور افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے کام پر مکمل فوکس رکھیں اور اچھے سے سب کام سرانجام دیں، اپنی طرف سے پوری کوشش کریں اور نتیجے کا انتظار کریں۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ ہر کام میں آپ لوگ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور کامل یقین کے ساتھ کریں، کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔
برج جدی:
اس ماہ جو دوسرا ستارہ خوش قسمت رہے گا وہ ہے برج جدی، رومانوی زندگی سے لے کر کاروباری اور آمدنی کے لحاظ سے ان افراد کا یہ ماہ اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ اجرامِ فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ رُکے ہوئے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرلیں، یہ وقت اور موقع ان کے لیے سازگار ثابت ہوسکتا ہے۔