پاکستان

بھارت کیساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی پر حنا ربانی کھر پھٹ پڑیں

اسلام آباد (کھوج نیوز’ این این آئی)بھارت کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی کے سوال پر وفاقی وزیر مملکت حنا ربانی کھر سینیٹ اجلاس میں پھٹ پڑیں اور کھری کھری سنا دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سینٹ کو بتایا ہے کہ بھارت کیساتھ ایل او سی معاہدہ بھی امن کی ایک کوشش ہے، خواہش ہے کہ بھارتی فائرنگ سے پاکستانی شہری شہید نا ہوں، بیک ڈور پالیسی نہیں کی جا رہی ، ہمارا پر امن طرز عمل دنیا کے سامنے عیاں ہے’ ،پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بہت برا سلوک کوریا ہے،بھارت کے منفی روئیے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا۔ہمیں سیاست کی بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گی۔

اجلاس کے دوران بہرہ مند تنگی نے کہا کہ ایل او سی پر جنگ بندی کے حوالے سے بھارت کے ساتھ کیا معاہدہ کئے گئے جس کے جواب میں حنا ربانی کھر نے کہاکہ جوآج ہم فیصلہ کریں گے کل اس کا بوجھ بھی اٹھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں لوگ شہید ہونا بند ہوں’ بھارت کے ساتھ ایل او سی معاہدہ بھی امن کی ایک کوشش ہے، اس وقت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہو رہی، جو بھی ہو رہا ہے سب کے سامنے ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیںہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں:ہم نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں،ہمیں سیاست کی بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گی۔ حنا ربانی کھر نے کہاکہ پاکستان گزشتہ 4 سال سے سیاسی محاز آرائی کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔

اجلاس کے دور ان سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ ملک غریب اور متوسط طبقہ کے لیے معرض وجود میں آیا مگر یہاں سہولیات اشرافیہ حاصل کررہا ہے ،حکومت کو اس بارے میں جواب دینا چا ہیے ۔ حنا ربانی کھر نے بتایاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بہت برا سلوک کوریا ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومنٹری ثبوت ہے،بھارت کے منفی روئیے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا۔

جاوید آفریدی سے سعود بن مشعل کی ملاقات، حیران کن مطالبہ، سعودی پریشان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button