انٹرنیشنل

آرمی چیف کا بنگلہ دیش میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان، عوام سے پر امن رہنے کی اپیل

ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں اور آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے' عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی: آرمی چیف

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حسینہ واجد کے عہدے سے استعفیٰ کے بعد آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل بھی کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے قومی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن واپس لائیں گے، شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب عبوری حکومت کے قیام کے لئے بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔ جنرل وقار الزماں نے کہا کہ ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں اور آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔ انہوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کے مظاہروں سے دور رہیں، مظاہروں کے دوران ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button