انٹرنیشنل

ائیر پورٹ پر بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

ایئرپورٹ حکّام نے مسافروں کو فلائٹس کی مکمل معلومات لینے کے بعد ایئرپورٹ آنے کی ہدایات جاری کر دی

دبئی(ویب ڈیسک) دبئی ائیر پورٹ پر بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، موسم کی خرابی کی وجہ سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز کو کم کر دیا گیا ہے۔  دبئی ایئرپورٹ حکام نے بتایا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث 5 فلائٹس کا رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ 13 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکّام نے مسافروں کو فلائٹس کی مکمل معلومات لینے کے بعد ایئرپورٹ آنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، دبئی ایئرپورٹ کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔ اس لیے حکّام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ دبئی ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون اور تھری پر پہنچنے کے لیے دبئی میٹرو کا استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button