انٹرنیشنل

اروند کیجری وال کےاستعفے کےبعد آتشی مارلینا کو دہلی کا نیا وزیرِاعلی نامزد کردیا گیا

دہلی کےعلاقےکالکاجی سےمنتخب ہونےوالی 43 سالہ آتشی مارلینا 2013 سےعام آدمی پارٹی سےمنسلک ہیں۔آتشی کا اس اعلی عہدے پر انتخاب اروند کیجری وال کے اچانک استعفے کے اعلان کے بعد ہوا

نیودہلی(ویب ڈیسک)دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی نے اروند کیجری وال کے استعفے کے اعلان کے بعد آتشی مارلینا کو نیا وزیرِ اعلی نامزد کر دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قانون سازوں کا اجلاس ہوا جس میں آتشی مارلینا کو دہلی کی وزیرِ اعلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آتشی مارلینا اس وقت دہلی حکومت میں وزیر ہیں۔ ان کے پاس تعلیم، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور پاور جیسی اہم وزارتیں ہیں۔ دہلی کے علاقے کالکاجی سے منتخب ہونے والی 43 سالہ آتشی مارلینا 2013 سے عام آدمی پارٹی سے منسلک ہیں۔آتشی کا اس اعلی عہدے پر انتخاب اروند کیجری وال کے اچانک استعفے کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔
اتوار کو پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجری وال نے کہا تھا کہ وہ "دو دن بعد وہ وزارتِ اعلی سے استعفی دے دیں گے۔”ان کے بقول "وہ اس کرسی پر اس وقت تک نہیں بیٹھیں گے جب تک عوام اپنا فیصلہ نہیں سنا دیتے۔ دہلی میں انتخابات مہینوں دور ہیں۔ مجھے قانون کی عدالت سے تو انصاف مل گیا۔ اب مجھے عوام کی عدالت سے بھی انصاف ملے گا۔ میں عوام کے حکم کے بعد ہی وزارتِ اعلی کی کرسی پر بیٹھوں گا۔”اروند کیجری وال دہلی کے لیفٹننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد انہیں آج ہی اپنا استعفی پیش کریں گے جس کے بعد آتشی دہلی کی وزارتِ اعلی سنبھالیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button