انٹرنیشنل

اسرائیل، لبنان جنگ پر بائیڈن کا بیان،لبنان کا اظہارمایوسی

لبنان کے وزیر خارجہ عبداللّٰہ بو حبیب نے اسرائیل لبنان جنگ سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے

نیویارک(ویب ڈیسک) لبنان کے وزیر خارجہ عبداللّٰہ بو حبیب نے اسرائیل لبنان جنگ سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر مایوسی کا اظہارکیا ہے۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بائیڈن کی اقوام متحدہ میں تقریر امید افزا نہیں تھی، اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھر بھی پرامید ہوں، امریکا واحد ملک ہے جو مشرق وسطیٰ میں صورتحال بدل سکتا ہے۔ لبنان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بچاؤ کے لیے امریکا کا کردار اہم ہے، لبنان خود سے لڑائی ختم نہیں کرسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی مایوسیوں کےباوجود امریکا کی مدد درکار ہے۔ عبداللّٰہ بوحبیب نےیہ بھی کہا کہ لبنان میں جنگ سےاسرائیلیوں کی گھروں کو واپسی میں مدد نہیں ملےگی، اسرائیلیوں کی واپسی کا حل صرف مذاکرات ہیں۔ دوسری جانب لبنان اسرائیل جنگ پرسلامتی کونسل کا اجلاس پاکستانی وقت کےمطابق کل رات 3 بجے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button