انٹرنیشنل

اسرائیلی حملے، 274لبنانی شہید، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی

لبنانی علاقوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں 274 افراد شہید ہوئے، جن میں 21 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 ہزار 24 تک پہنچ چکی ہے

لبنان (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان پر اسرائیلی حملوں کے دوران ایک دن میں کم از کم 274 افراد شہید جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیںاس کی تصدیق لبنانی وزیر صحت نے بھی کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لبنانی وزیر صحت فراس الابیض نے پریس کانفرنس میں کی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی علاقوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں 274 افراد شہید ہوئے، جن میں 21 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 ہزار 24 تک پہنچ چکی ہے۔ لبنانی وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 2 امدادی کارکن بھی شہید اور 16 زخمی ہوئے جبکہ 2 ایمبولینس گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے حالیہ تنازع میں آج کا دن سب سے مہلک ثابت ہوا ہے، لبنانی وزیراعظم نے اسرائیلی حملوں کو تباہی و بربادی کی جنگ قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button