انٹرنیشنل
اسرائیلی حکومت ایرانی حملے سے خوفزدہ،اقوام متحدہ کو ملک میں داخلےروک دیا
اسرائیلی وزیرِخارجہ نےکہا ہےکہ اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس کواسرائیل پر ایران کےبڑے میزائل حملےکی واضح طورپرمذمت کرنےمیں ناکامی پراسرائیل میں داخل ہونےسےروک رہےہیں
تل ابیب(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیرِخارجہ کا کہنا ہےکہ اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کوملک میں داخلے سے روک دیا ہے۔اسرائیلی وزیرِخارجہ نےکہا ہےکہ اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس کواسرائیل پر ایران کےبڑے میزائل حملےکی واضح طورپرمذمت کرنےمیں ناکامی پراسرائیل میں داخل ہونےسےروک رہےہیں۔دوسری جانب امریکی میڈیا نےدعوی کیا ہےکہ اسرائیل چند دن میں ایران پرجوابی حملہ کرسکتا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات اور دیگر اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔واضح رہے کہ منگل کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔