اسرائیلی فوج کا گاڑی پرحملہ ، 5 فلسطینی ہلاک
ایک صیہونی جیل میں اسیرالفتح کے کمانڈرکا بیٹا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کا یہ واقعہ مغربی کنارے کےشمالی علاقےطوباس میں پیش آیا جب ایک گاڑی کوفضائی حملےکا نشانہ بنایا گیا
غزہ(ویب ڈیسک)مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کےایک گاڑی پرحملےمیں شہید ہونے والے 5 فلسطینیوں میں سےایک صیہونی جیل میں اسیرالفتح کے کمانڈرکا بیٹا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کا یہ واقعہ مغربی کنارے کےشمالی علاقےطوباس میں پیش آیا جب ایک گاڑی کوفضائی حملےکا نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج نےحملےکی تصدیق کرتےہوئےبتایاکہ اسرائیلی فوجیوں کےخلاف خطرہ بننےوالےمسلح افراد کی گاڑی پر 3 میزائل داغے۔ جس میں القسام بریگیڈ کےجنگجو سوار تھے۔ دوسری جانب عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے طوباس کے علاقے میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا جس کے بعد متعد دھماکے سنے گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ اسرائیلی بمباری میں 5 فلسطینی شہید ہوگئےجب کہ 4 زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ شہید ہونےوالوں میں سےایک نوجوان فلسطینی اسیررہنما زکریا زبیدی کا بیٹا ہے۔ زکریا زبیدی نے 2002 میں انتقاضا میں جنگ لڑی تھی اوربعد ازاں گرفتارہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ 2021 میں وہ اسلامک جہاد کے دیگر 5 اسیروں کے ساتھ سرنگ کھود کر جیل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم کچھ دنوں بعد پکڑے گئے تھے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ کی ابتدا سے جاری مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فوج کے آپریشن میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد زخمی ہیں۔