انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی بمباری، فلسطینی صحافی اپنی بیوی اور بچے سمیت شہید

اسرائیلی حملوں میں 5 صحافی اور انروا کے ایک رضاکار سمیت 29 افراد شہید ہوئے جب کہ پچھلے 2 دنوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 87 افراد شہید ہوچکے ہیں

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے جس کے نتیجہ میں فلسطینی صحافی اپنی بیوی اور بچے سمیت شہید ہو گیا ہے ، جس کے بعد شہید ہونیوالے صحافیوں کی تعداد 5ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پچھلے 24 گھنٹوں میں المغازی، خان یونس، شجاعیہ اور رفح شہر پر حملے کیے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری حملوں میں 5 صحافیوں سمیت 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی نے آج نصیرت کیمپ پر حملہ کرکے فلسطینی صحافی امجد، ان کی اہلیہ اور ایک بچے کو شہید کردیا جب کہ جمعہ کے دن اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر حملہ کرکے 3 فلسطینی صحافیوں کو شہید کیا۔ اسرائیلی حملوں میں 5 صحافی اور انروا کے ایک رضاکار سمیت 29 افراد شہید ہوئے جب کہ پچھلے 2 دنوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 87 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button