اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، رہائشی عمارت پر بمباری، 77 فلسطین شہید
اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 17 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں: میڈیا رپورٹس
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت جاری ہے کیونکہ اسرائیلی فوج نے آج صبح غزہ کے شہر بیت الہیہ میں رہائشی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں 77 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 17 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ انٹرنیشنل کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بیت الہیہ شہر میں قائم رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک 77 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ میڈیا کا بتانا ہے کہ عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے جن میں کچھ مقامی لوگ تھے جب کہ کچھ لوگوں نے جبالیہ کیمپ سے جبری بے دخلی کے بعد گزشتہ روز ہی عمارت میں پناہ حاصل کی تھی۔