انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے موبائل فون کے کیمرے پر ٹیپ کیوں لگائی؟ وجہ سامنے آگئی

موبائل یا لیپ ٹاپ کے کیمروں پر ٹیپ لگانے کی ایک مثال 2016 میں اس وقت سامنے آئی جب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی

اسرائیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہور نے اپنے موبائل فون کے کیمرے پر ٹیپ کیوں لگائی ہوئی ہے؟ اس حوالے سے اصل حقائق منظر عام پر آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 11نومبر 2024ء کی یہ تصویر اگرچہ پہلی نظر میں یہ ایک معمولی تصویر لگتی ہے جس میں اسرائیلی وزیر اعظم کنیسٹ کی عمارت میں اپنے دفتر کے باہر فون پر بات کرتے ہوئے نظر آرہے تاہم بغور دیکھنے پر نیتن یاہو کے موبائل فون کا کیمرہ معمول سے مختلف نظر آتا ہے اور اسے مبینہ طور پر سرخ ٹیپ سے چھپایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ سال قبل بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینر جی نے مرکزی حکومت کی جانب سے جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بھی اپنے فون کے کیمرے پر ٹیپ لگایا ہوا ہے۔ موبائل یا لیپ ٹاپ کے کیمروں پر ٹیپ لگانے کی ایک مثال 2016 میں اس وقت سامنے آئی جب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دفتر کی میز پر ان کا لیپ ٹاپ بھی رکھا نظر آرہا تھا۔ صارفین نے فورا ہی یہ بات نوٹ کی کہ مارک زکربرگ نے بھی اپنے لیپ ٹاپ کے کیمرے پر ٹیپ لگائی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button