انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم کےخلاف فوجی بغاوت جنگی وزراء کی کابینہ سےعلیحدگی،کابینہ تحلیل کردی گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جاری رہنے والی جنگ پر اختلافات کی وجہ سے 6 رکنی جنگی کابینہ تحلیل کردی

یروشلم(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت جنگی وزراء کی کابینہ سے علیحدگی،کابینہ تحلیل کردی گئی ۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جاری رہنے والی جنگ پر اختلافات کی وجہ سے 6 رکنی جنگی کابینہ تحلیل کردی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں غزہ میں جنگ جاری رکھنے پر اختلافات کے بعد اسرائیل کی جنگی کابینہ کے 2 وزرا مستعفی ہوگئے تھے۔ وزرا کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ جنگی کابینہ میں نئے ارکان کو شامل کریں تاہم نیتن یاہو نے جنگی کابینہ توڑ دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نتین یاہو نے گزشتہ روز 6 رکنی جنگی کابینہ تحلیل کرنے کا اعلان کیا، اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ  بینی جینٹس کے مستعفی ہونے کے بعد ہمیں جنگی کابینہ کی ضرورت نہیں رہی۔ بینی جینٹس اسرائیل کے اپوزیشن رہنما ہیں، اس کے علاوہ، وہ 7 اکتوبر کے بعد بنائی جانے والی 6 رکنی جنگی کابینہ کا حصہ بھی تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button