تل ابیب(ویب ڈیسک)اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن عفر کاسف بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے۔بائیں بازو کے اسرائیلی رکن پارلیمان نے اسرائیلی فوجی آپریشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بند کرو، قبضہ ختم کرو!عفر کاسف کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر حملے کا اسرائیلی سلامتی سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو اپنے وطن سے بے دخل کرنے کے درپے ہے۔اسرائیلی رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے پر حملہ فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 دہائیوں میں بڑا آپریشن کر دیا ہے۔فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے آپریشن میں جنین، تلکرم اور طوباس میں 12 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کو گرفتاربھی کیا ہے۔