انٹرنیشنل

اسرائیل ،ایران کشیدگی میں شدت،امریکی انتخابات میں نئے بیانئے کا اضافہ

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو ایران کی جانب سے 'رواں ہفتے' ممکنہ بڑے حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے

واشنگٹن(ویب ڈیسک۔)اسرائیل ،ایران کشیدگی میں شدت،امریکی انتخابات میں نئے بیانئے کا اضافہ دیکھنے آنے لگا ہے ۔رپورٹس کے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس آئندہ انتخابات میں اییک دوسرے کے مد مقابل ہیں اور صدارت کے یہ دونوں امیدوار اسرائیل اور ایران کے درمیان پائے جانے والے تناؤ کے ماحول کو اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنا رہے ہیں ۔دوسری جانب امریکہ نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف جلد ہی حملہ کر سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو ایران کی جانب سے ‘رواں ہفتے’ ممکنہ بڑے حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے 31 جولائی کو تہران میں قتل کے بعد سے ہی خظے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایران نے ہنیہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے ردِ عمل میں جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یو ایس ایس جارجیا نام کی گائیڈڈ میزائل آبدوز کو مشرق وسطیٰ جانے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کے اسٹرائیک گروپ سے کہا کہ وہ خطے میں اپنی آمد و رفت کو تیز کردے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button