انٹرنیشنل

اسرائیل اورحزب اللّٰہ کشیدگی کیسے ختم ہوگی؟امریکی صدر نےنئی تجویز سامنے رکھ دی

اپنےبیان میں صدرجوبائیڈن نےکہا کہ اسرائیل اورحزب اللّٰہ کشیدگی کا سفارتی حل ہی بہترین راستہ ہے

واشنٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدرجو بائیڈن نےکہا ہےکہ اسرائیل حزب اللّٰہ تنازعےکا سفارتی حل ممکن ہے۔ اپنےبیان میں صدرجوبائیڈن نےکہا کہ اسرائیل اورحزب اللّٰہ کشیدگی کا سفارتی حل ہی بہترین راستہ ہے۔ صدرجوبائیڈن کے ترجمان کےمطابق صدراس بات پریقین رکھتےہیں کہ ہمیں پرامید رہنا ہوگا، تمام مسائل کا سفارتی حل بہترین طریقہ ہے۔ واضح رہےکہ پیجراور واکی ٹاکی بم دھماکوں کے بعد اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button