اسرائیل اورحزب اللہ کےدرمیان شدید جھڑپیں جاری ،ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کےدعوے کردئیے
اسرائیل نے کہا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فورسز اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے سرحدی علاقوں میں پیر کی شب آپریشن کا آغاز کر دیا گیا تھا
بیروت(ویب ڈیسک)اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ،ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کے دعوے کردئیے گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فورسز اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے سرحدی علاقوں میں پیر کی شب آپریشن کا آغاز کر دیا گیا تھا جس میں ایلیٹ 98 ڈویژن کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کا یہ دستہ غزہ میں فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے خلاف مہینوں سے لڑ رہا ہے جسے دو ہفتے قبل ہی لبنان کی سرحد پر تعینات کیا گیا تھا۔اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان کے دیہات میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو اسرائیلی کے شمال میں بسنے والی کمیونیٹیز کے لیے فوری خطرہ ہیں۔
لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے منگل کی صبح سرحدی علاقے میتولا میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیل نے بھی بدھ کی علی الصباح اعلان کیا تھا کہ اس نے لبنان کے جنوبی سرحدی علاقوں میں ‘محدود پیمانے پر’ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔