انٹرنیشنل
اسرائیل فلسطین کشیدگی، امارات نے بھی اپنی فلائٹس معطل کرنے کا اعلان کر دیا
امارات کی فلائٹس تل ابیب کے لیے وقتی طور پر معطل کی جارہی ہیں' ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں جس طرح ہی حالات بہتر ہوں گے پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل فلسطین کشیدگی کی وجہ سے امارات نے تل ابیب کے لیے 20 اکتوبرتک فلائٹس معطل کردی ہیں۔ ایئر لائن کی آخری پروازآج تل ابیب جائے گی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس بارے میں متعلقہ حکام کاکہنا ہے کہ امارات کی فلائٹس تل ابیب کے لیے وقتی طور پر معطل کی جارہی ہیں۔ ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں جس طرح ہی حالات بہتر ہوں گے پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔ ہمارے نزدیک لوگوں کی جانوں کی حفاظت زیادہ ضروری ہے۔ ہم کسی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ حکام کے مطابق اگلے حکم تک پروازیں معطل رہی ہیں۔ جن لوگوں نے سیٹ ریزور کرالی ہے ان کے ساتھ کمپنی معاملاتے طے کرلے گی اور ایڈ جسٹ کیاجائے گا۔