انٹرنیشنل

اسرائیل نےجنگ کس کےکہنےپرمسلط کی؟فلسطینی صدر نے امریکا کو نشانے پر رکھ لیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ امریکا کی دی ہوئی جرات سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے

نیویارک (ویب ڈیسک)اسرائیل نےجنگ کس کےکہنےپرمسلط کی؟فلسطینی صدر نے امریکا کو نشانے پر رکھ لیا۔رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ امریکا کی دی ہوئی جرات سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حمایت جاری رہے گی تو اسرائیلی حملے بھی جاری رہیں گے۔ صدر محمود عباس نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک امریکا کا سلامتی کونسل میں تین بار غزہ میں جنگ بندی کیلئے لائی گئی قرارداد کو روکنا بے حد افسوسناک ہے۔
فلسطینی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کی پشت پناہی میں آباد کاروں کے دہشتگرد گینگ فلسطینی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں، ہم کسی صورت فلسطینی سرزمین کو نہیں چھوڑیں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی رہنماوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی برادری اسرائیل پر پابندیاں لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button