انٹرنیشنل

 اسرائیل پرایک اورحملہ نہ کیا جائے، امریکا نےایران کو خبردارکردیا

امریکی حکام نے خبردارکیا کہ ایران نےاسرائیل پرحملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سےنہیں روک سکیں گے

پینٹاگون(ویب ڈیسک) امریکا نے ایران کو تنبیہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران اسرائیل پر ایک اور حملہ نہ کرے۔ امریکی حکام نے خبردار کیا کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔ امریکی میڈیا نے کچھ روز قبل خبر دی تھی کہ ایران امریکی صدارتی الیکشن سے قبل اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔

گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اقدامات پر امریکا و اسرائیل کو سخت جواب ملے گا۔ تہران میں ایک تقریب میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور صہیونی حکومت سمیت دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ بلاشبہ وہ ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کریں گے اس کا انہیں منہ توڑ جواب ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button