انٹرنیشنل

اسرائیل پر حملوں میں ایران ملوث ہے کہ نہیں، امریکہ بہادر نے سچ بتا دیا

امرہکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ بلاشبہ دہشت گرد حملہ تھا، دہشت گرد تنظیم نے دہشت گرد حملہ کیا، حماس کے ایران سے اچھے تعلقات ہیں تاہم اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ البتہ انہوں نے کہا کہ  حماس کا حملہ سعودی اسرائیل تعلقات میں خلل ڈالنے کے لیے ہوسکتا ہے۔

امریکی چینل سے گفتگو میں انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے بیشتر مقامات پر اب سکون ہے لیکن غزہ میں شدید لڑائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی مدد کی درخواستوں پرغور کر رہا ہے، اسرائیل کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان رات تک متوقع ہے، اسرائیل میں متعدد امریکیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، تصدیق کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button