اسرائیل کی غزہ پر زمین حملے تیاری مکمل، ایران نے بھی اعلان جنگ کر دیا
خطے میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروہ اسرائیل کے خلاف متحرک ہونے والے ہیں، ممکن ہے کہ وہ چند گھنٹوں میں ہی کارروائیاں شروع کردیں

ایران(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کی تیاری مکمل کرچکا ہے تاہم ایران نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو فی الفور ختم کرے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ خطے میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروہ اسرائیل کے خلاف متحرک ہونے والے ہیں، ممکن ہے کہ وہ چند گھنٹوں میں ہی کارروائیاں شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف جارحیت فوری طور پر بند نہ ہوئی تو علاقے میں تمام گروہوں کے ٹریگر پر ہیں، آنے والے گھنٹوں میں پیش بند کارروائی کی توقع کی جا سکتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں کسی ایسی کارروائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی جس کے نتائج اسے بھگتنا نہ پڑیں۔ حسین امیرعبداللہیان کا کہنا ہے مزاحمتی قیادت صیہونی حکومت کو غزہ میں کسی قسم کی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی، ہمارے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں، ہم غزہ کے لوگوں کے خلاف ہونے والے جنگی جرائم سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محاذ دشمن (اسرائیل)کے ساتھ طویل مدتی جنگ چھیڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آنے والے چند گھنٹوں میں، ہم مزاحمتی محاذ کی طرف سے پیشگی کارروائی کی توقع کر سکتے ہیں۔