انٹرنیشنل

اسرائیل کی لبنان میں وحشیانہ بمباری،چین نے بھرپوراندازمیں مذمت کردی

کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ  چین لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت کرتا ہے

بیجنگ(ویب ڈیسک) اسرائیل کی لبنان میں وحشیانہ بمباری،چین نے بھرپوراندازمیں مذمت کردی ہے ،غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ  چین لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت کرتا ہے۔ وانگ یی نے کہا ہے کہ لبنان میں مواصلاتی آلات کے دھماکوں اور شہریوں پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کےمطابق، وانگ یی اور لبنان کےوزیرِخارجہ عبداللّٰہ بو حبیب کی نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پربھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ کے بعد لبنان پر وحشیانہ بمباری سے 35 بچوں اور 58 خواتین سمیت 492 افراد شہید اور 1700 سے زائد زخمی ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button