اسرائیل کے جنگی عزائم،اہم عہدوں پر فائز اسرائیلوں نے فوج کو خیر آباد کہہ دیا
غزہ میں حماس کے خلاف کاروائی اوراسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعداسرائیلی حکومت اور مسلح افواج شدید بحران کا شکار ہیں
لبنان(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں حماس کے خلاف کاروائی اوراسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی کے بعداسرائیلی حکومت اور مسلح افواج شدید بحران کا شکار ہیں۔ گذشتہ کچھ مہینوں سے سیاسی اور عسکری حکام کے استعفوں سے اس حقیقت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
اسرائیلی فوج کے نائب سربراہ امیر برعام نے آرمی چیف ہرٹزی ہالیوی سے درخواست کی ہے کہ ان کی مدت ملازمت آئندہ ماہ کے آخر تک ختم کی جائے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو داخلی اور خارجی بحرانوں کا سامنا ہے تاہم استعفے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو غزہ پر جارجیت کے بعد اب تک 500سے زائد اسرائیلوں نے فوج کو خیر آباد کہہ دیا ۔گز شتہ ہفتے ایک رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج میں خود کشی کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔تاہم اس ساری وجوہات کے باوجود بھی اسرائیل کا جنگی جنون ختم نہیں ہو رہا۔