انٹرنیشنل

افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر حملے، امریکا نے طالبان کو ”دھوتا ” جواب دیدیا، پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی

پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: ترجمان پینٹا گون میجر جنرل پیٹرک رائیڈر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر حملے، امریکا نے طالبان کو ”دھوتا ” جواب دے دیاہے جس کے بعد پاکستان کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے مزید کہا کہ اس معاملے میں پاکستان امریکا سے کس قسم کے حمایت چاہتا ہے۔ اس پر بات چیت ہونے کی ضرورت ہے۔ ترجمان پینٹاگون نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی دہشت گردی کو روکنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔ ترجمان پینٹاگون میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے کالعدم ٹی ٹی پی کے پاکستان میں حملوں میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کی مذمت کی۔ ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا سیکیورٹی تعاون کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کی یہ مصروفیات اب بھی جاری ہیں۔ ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ اس سوال کے لیے آپ کو پاکستان سے رجوع کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button