انٹرنیشنل

افغان خواتین کے میڈیکل تعلیم حاصل کرنے پر پابندی، کرکٹر راشد خان کی بغاوت

وہ اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کرتے ہیں تاکہ افغان لڑکیاں اپنی تعلیم کا حق دوبارہ حاصل کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں حصہ لے سکیں: افغان کرکٹر راشد خان

افغانستان (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی خواتین کے میڈیکل تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کے معاملہ پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر راشد خان نے بھی بغاوت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹر راشد خان نے طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کے طبی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کے فیصلے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کرتے ہیں تاکہ افغان لڑکیاں اپنی تعلیم کا حق دوبارہ حاصل کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں حصہ لے سکیں۔مزید رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں مڈوائفری اور نرسنگ پروگرام کے طلبا کو مبینہ طور پر اداروں میں داخلے سے منع کیا جا رہا ہے، اس معاملے پر خواتین کی حمایت میں راشد خان نے آواز بلند کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر طالبان کے فیصلے پر دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button