اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79ویں سالانہ اجلاس شروع’ جنرل سیکرٹری کا خطاب
کشیدگی اور تشدد میں اضافے سے اب لبنان بھی جنگ کے دہانے پر ، لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننا چاہیے، دنیا میں سزا سے استثنیٰ کا رجحان سیاسی اور اخلاقی لحاظ سے ناقابل برداشت ہے
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79ویں سالانہ اجلاس شروع ہو چکا ہے جس کی افتتاح تقریب سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے خطاب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کی افتتاحی خطاب میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے دنیا کی توجہ غزہ میں جاری مظالم کی طرف کرائی۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ کشیدگی اور تشدد میں اضافے سے اب لبنان بھی جنگ کے دہانے پر ہے، لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننا چاہیے، دنیا میں سزا سے استثنی کا رجحان سیاسی اور اخلاقی لحاظ سے ناقابل برداشت ہے، سزا سے استثنیٰ اور عدم مساوات کے رجحانات دنیا کے لیے بڑھتا خطرہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا غزہ میں بلا تعطل ایک ڈرانا خواب جاری ہے، فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا بلاجواز ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹر ی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھائے اور دو ریاستی حل کو کامیاب بنائیں۔