انٹرنیشنل

الشفا اسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کا حکم

اسرائیلی فوج نے ڈاکٹرز، مریضوں اور بے گھر افراد کو ایک گھنٹے میں الشفا اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

غزہ(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ کے الشفا اسپتال کو ایک گھنٹے میں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ڈاکٹرز، مریضوں اور بے گھر افراد کو ایک گھنٹے میں الشفا اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے الشفا اسپتال کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک گھنٹے میں اسپتال سے نکل کر جنوب کی طرف جانے کا کہا ہے۔

الشفا اسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ایک گھنٹے کے اندر انخلاء کرنا ممکن نہیں، زخمیوں اور بچوں کے انخلاء کے لیے ایمبولینسیں بھی موجود نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button