انٹرنیشنل

امریکااور برطانیہ کے بعد سری لنکا،تھائی لینڈ،میانمار اور ماریسش کا بھی حسینہ واجد کو سیاسی پناہ دینے سے انکار

حال ہی میں سری لنکا،تھائی لینڈ،میانمار اور ماریسش نے حسینہ واجد کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں ان ممالک میں آنے سے گریز کریں

نیودہلی(ویب ڈیسک)امریکااور برطانیہ کے بعد سری لنکا،تھائی لینڈ،میانمار اور ماریسش کا بھی حسینہ واجد کو سیاسی پناہ دینے سے انکار۔رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو سیاسی پناہ دینے سے انکار کردیا،واضح ہوکہ اس قبل امریکا اور برطانیہ نے بھی حسینہ واجد کو سیاسی پناہ گزین کی حثیت سے ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا تھا ،حال ہی میں سری لنکا،تھائی لینڈ،میانمار اور ماریسش نے حسینہ واجد کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں ان ممالک میں آنے سے گریز کریں ،جبکہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک نے بھی حسینہ واجد کو سیاسی پناہ دینے سے انکار کردیا تھا ۔دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے حسینہ واجد کو بھارت چھوڑنے کے احکامات جاری کئے جائیں ،جبکہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھی بھارت سے مطالبہ کررکھا ہے کہ حسینہ واجد بنگلہ دیش کے لئے ایک قومی مجرم کی حثیت رکھتی ہیں انھیں بلا تاخیر ہمارے حوالے کیا جائے ۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حسینہ واجد کے خلاف ایک درجن سے زائد مقدمات درج کرلئے گئے ہیں میں ان پر الزام ہے کہ وہ متعدد بنگالی شخصیات کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button