امریکا اور برطانیہ کا انکار،حسینہ واجد اب کس ملک میں پناہ لینےکا ارادہ رکھتی ہیں؟
سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد برطانیہ اور امریکا میں سیاسی پناہ لینے میں ناکامی کے بعد اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب میں پناہ لینے پر غور کررہی ہیں
نیودہلی(ویب ڈیسک)امریکا اور برطانیہ کا انکار،حسینہ واجد اب کس ملک میں پناہ لینےکا ارادہ رکھتی ہیں؟،رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد برطانیہ اور امریکا میں سیاسی پناہ لینے میں ناکامی کے بعد اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب میں پناہ لینے پر غور کررہی ہیں۔ وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور بھارت فرار ہونے والی حسینہ واجد 48 گھنٹے بعد بھی سیاسی پناہ لینے کیلئے کسی بھی ملک میں جانے کا انتخاب نہیں کرسکیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور امریکا میں شیخ حسینہ کے لیے دروازے بند ہونے کے بعد وہ اب دیگر متبادل راستے تلاش کررہی ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کےلیے کوشش کی تھی، جو ناکام رہی۔ اس کے بعد وہ اب یو اے ای، سعودی عرب اور فن لینڈ میں پناہ لینے پر غور کر رہی ہیں۔