انٹرنیشنل

امریکا اپنے ساتھی ملک اسرائیل کو ابران کے قہر سے بچانے کیلئے میدان میں کود پڑا، بڑی پیشکش کر دی

امریکا نے ایران کو آفر کی ہے کہ اگر وہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے تو اس پر لگی جوہری پابندیاں ہٹانے کے معاملے میں پیشرفت ہو سکتی ہے

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اپنے ساتھی ملک کو اسرائیل کو ایران کے قہر سے بچانے کے لئے میدان میں کود پڑے ہے اور ایران کو بڑی پیشکش کر دی ہے جس کا جواب بھی سامنے آگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کو اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کیلئے بڑی پیشکش کی ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران کو آفر کی ہے کہ اگر وہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے تو اس پر لگی جوہری پابندیاں ہٹانے کے معاملے میں پیشرفت ہو سکتی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران کو جوائنٹ کومپری ہینسیو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) پر بات چیت آگے بڑھانے کی پیشکش کی ہے۔

دسمبر 2020ء میں، ایرانی حکام نے اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے مزید آمادگی ظاہر کی، بشرطیکہ امریکی حکام پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے یقین دہانی کرائیں اور معاہدے میں دوبارہ شامل ہوں۔ جنوری 2020ء میں بغداد ہوائی اڈے پر ہونے والے فضائی حملے کے بعد جس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا تھا، ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب معاہدے کی حدود کی پابندی نہیں کرے گا بلکہ تعمیل دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کو کھلا چھوڑ کر، انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایسوسی ایشن کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھے گا۔جوائنٹ کومپری ہینسو پلان آف ایکشن، جسے عرف عام میں ایران جوہری معاہدہ یا ایران ڈیل کے نام سے جانا جاتا ہے، ایران اور یورپی یونین کے ساتھ پی 5+1 کے درمیان 14 جولائی 2015ء کو ویانا میں طے پانے والے ایرانی جوہری پروگرام پر ایک معاہدہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button