امریکا میں نیٹو اجلاس کا انعقا، یوکرین کیلئے جدید ترین دفاعی سسٹم کی منظوری، روس کے چاروں طبق روشن کرنے کا پلان تیار
ان دفاع سسٹم میں زمین سے فضا کو محفوظ بنانے والے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی تین اضافی بیٹریز بھی شامل ہیں جو امریکہ، جرمنی اور رومانیا فراہم کر رہے ہیں
امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا میں صدر جوبائیڈن نے نیٹو کا اہم اجلاس کے بلا لیا ہے جس میں روس کو شکست دینے کے لئے یوکرین میں جدید ترین دفاعی سسٹم کی منظوری دی جائے گی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن نے یہ اعلان اس وقت کیا جب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد نیٹو کا تین روزہ اجلاس منگل کو شروع ہو گیا ہے۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے روس کی جارحیت کے شکار یورپی ملک یوکرین کو اپنی سر زمین کے دفاع کے لیے مزید پانچ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں زمین سے فضا کو محفوظ بنانے والے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی تین اضافی بیٹریز بھی شامل ہیں جو امریکہ، جرمنی اور رومانیا فراہم کر رہے ہیں۔
نیٹو کے اجلاس کے ایجنڈے میں سرِ فہرست روس کی غیر قانونی در اندازی میں یوکرین کی حمایت ہے۔نیٹو کی سالگرہ کی تقریبات کے لیے واشنگٹن ڈی سی کے میلن آڈیٹوریم کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں 1949 میں نیٹو اتحاد کے قیام کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اپریل میں نیٹو ممالک سے کہا تھا کہ روس کی فضائی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو کم از کم سات پیٹریاٹ میزائل سسٹم یا انتہائی بلندی پر فضائی حدود کے دفاع کے نظام درکار ہیں۔ امریکہ، جرمنی، نیدر لینڈز، رومانیا اور یوکرین کے رہنماں نے منگل کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق نیدرلینڈز اور دیگر اتحادی ممالک یوکرین کے لیے پیٹریاٹ دفاعی نظام کو بنانے کے لیے آلات اور پرزے فراہم کریں گے جب کہ اٹلی دفاعی نظام ایس اے ایم پی ٹی فراہم کر رہا ہے۔