انٹرنیشنل

امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی تجویز مسترد کردی

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی حمایت نہیں کرتے

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی حمایت نہیں کرتے۔ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اتحادی ممالک کے سربراہان سے تبادلہ خیال کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور برطانیہ سمیت جی سیون ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات پر حملوں کی حمایت نہیں کی جائے گی تاہم اسرائیل کی جوابی کارروائی متناسب ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا مشرق وسطیٰ کا خطہ اس وقت خطرے میں ہے، جی سیون ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر بائیڈن نےکہا کہ بہت جلد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بات کروں گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے خلاف مزید پابندیاں بھی لگائیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔ دو روز قبل حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کی اسرائیلی حملوں میں شہادت کا بدلہ لینے کیلئے ایران کی جانب سے اسرائیل پر براہ راست 200 سے زائد میزائل فائر کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button