امریکا نے جرمنی میں جدید ہتھیاربنانے کا اعلان کردیا،روس کو بھی خبردارکردیا گیا
اعلان کے مطابق امریکہ جرمنی میں طویل فاصلے تک مار کرنے کی والے ہتھیاروں کی تعیناتی سن 2026 میں شروع کر دے گا
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکا نے جرمنی میں جدید ہتھیاربنانے کا اعلان کردیا،روس کو بھی خبردارکردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکہ اور جرمنی نے کہا کہ ایسی ”ایپیسوڈک تعیناتیوں ” کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس کے تحت طویل مدت تک ہتھیاروں کو برقرار رکھا جا سکے۔اعلان کے مطابق امریکہ جرمنی میں طویل فاصلے تک مار کرنے کی والے ہتھیاروں کی تعیناتی سن 2026 میں شروع کر دے گا۔ان ہتھیاروں میں ایس ایم-6 ٹوم ہاک اور تیار کیے جا نے والے وہ ہائپرسونک ہتھیار شامل ہوں گے، جن کی رینج یورپ میں موجود فی الوقت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طویل ہو گی۔
اس حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ان جدید صلاحیتوں کے استعمال سے نیٹو کے تئیں امریکہ کی وابستگی اور یورپ کے لیے مضبوط ڈیٹرنس میں امریکی تعاون کی مظہر ہوں گی۔”امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھاکہ نیٹو کے رکن ممالک کو ہتھیاروں سے متعلق اپنی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ اسے روس کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی تیاری سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا، ”ہم اتحاد کو پیچھے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ نیٹو کے تمام ممبران اپنے صنعتی اڈوں کو بڑھانے اور دفاعی پیداوار کے لیے اندرون ملک منصوبے تیار کرنے کا عہد کر رہے ہیں۔نیٹو کے رہنماں کا کہنا ہے کہ بیجنگ ”یوکرین کے خلاف روسی جنگ کا فیصلہ کن معاون بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ”ہم نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کر سکتے ہیں اور کریں گے اور ہم ایسا مل کر کریں گے۔”