امریکا نے جنوبی ایشیا میں اپنے جدید لڑاکا طیاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا
محکمہ دفاع نے پیر کو کہا ہے کہ سیکیوریٹی کو مضبوط بنانے اوراگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کےدفاع کےلیےتیار رہنے کے لیے "چند ہزار" اضافی فوجی مشرق وسطی بھیج رہے ہیں
پینٹا گون(ویب ڈیسک)امریکا نے جنوبی ایشیا میں اپنے جدید لڑاکا طیاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا،رپورٹ کے مطابق امریکہ محکمہ دفاع نےکہا ہےکہ سیکیوریٹی کو مضبوط بنانے اوراگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار رہنے کے لیے "چند ہزار” اضافی فوجی مشرق وسطی بھیج رہے ہیں۔پینٹاگون کی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ موجودگی میں یہ اضافہ متعدد لڑاکا جیٹ طیاروں کیاسکواڈرن سے ہوگا۔یہ پیش رفت لبنان میں حالیہ حملوں اور حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کے قتل کے بعد سامنے آئی ہے، جو مشرق وسطی میں اس بار اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ میں ایک اہم اضافہ ہے۔
اضافی فورس میں F-15E اسٹرائیک ایگل، F-16، A-10 اور F-22 لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن اور ان کے لیے درکار اہلکار شامل ہیں۔جیٹ طیاروں کو روٹیٹ کرنا تھا اور پہلے سے موجود اسکواڈرن کی جگہ لینیتھی تھا۔ تاہم اس کے بجائے اب موجودہ اور نئے دونوں اسکواڈرن موجود رہیں گے تاکہ فضائی طاقت کو دوگنا کیا جا سکے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل نے امریکہ کو متعدد کاروائیوں کے بارے میں بتایا ہے اور وہ اس وقت لبنان کی سرحد کے قریب حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر محدود کارروائیوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔