امریکا نے غزہ میں جنگ نہ رکوائی تو ملک کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائیگا: شہری حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے
ہمیں نسل کشی روکنے، اسرائیل کے لیے امریکا کی امداد کو ختم کرنے اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: مظاہرین کا مطالبہ
امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے غزہ میں جنگ نہ رکوائی تو ملک کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا’ ڈیمو کریٹک نیشنل کنونشن کے افتتاح سے پہلے شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ غزہ جنگ اور دیگر مسائل کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں’ دوسری طرف شکاگو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مظاہروں کو پرامن رکھنے کے لیے تیارہے۔ مظاہرین نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کے مقابلے سے الگ ہونے کے بعد بھی منصوبے تبدیل نہیں ہوئے ہیں ۔ کارکنوں کا مزید کہنا تھا کہ وہ ملک کے سرکردہ ڈیموکریٹک رہنماں کے سامنے اپنے ترقی پسند پیغام کو وسعت دینے کے لیے تیار ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سینکڑوں مختلف گروپوں کے اتحاد سے منظم کی جانے والی مارچ کے ترجمان حاتم بو دایہ نے کہا کہ ہمیں نسل کشی روکنے، اسرائیل کے لیے امریکا کی امداد کو ختم کرنے اور فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شکاگو شہر میئر برینڈن جانسن نے کہا کہ شکاگو شہر اس طرح کے مور سے عہدہ برآہونے میں اچھا ہے۔” بقول انکے”ہم تیار ہیں۔ شکاگو ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں ملک کی سب سے بڑی فلسطینی برادری رہتی ہے۔ اور بسوں کے ذریعہ پورے ملک سے کارکنوں کو کنونشن کے مقام پر لایا گیا ہے۔ شکاگو میں اس ہفتے ہزاروں سر گرم کارکن ڈیمو کریٹک کنونشن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں گے جو اسقاط حمل کے حقوق ، اقتصادی نا انصافی اور غزہ جنگ پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیں گے۔