انٹرنیشنل

امریکا کا پاکستان کی حمایت میں بڑا اعلان، مودی سرکار کی نیندیں حرام

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط مسلسل برقرار رکھنے پر زور دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کا پاکستان کی حمایت میں بڑا اعلان، مودی سرکار کی نیندیں حرام ‘امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط مسلسل برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں پیشرفت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ملک کی اقتصادی کامیابی کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کومضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ تیکنیکی رابطے جاری رکھیں گے جو دو طرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ بہت محنت کرنا ہوگی تاکہ طویل المدت اقتصادی بحالی اور خوشحالی کی پائیدار راہ پر گامزن رہ سکے۔اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان یا کسی اور ملک کو کبھی بھی امریکا یا چین میں سے کسی ایک کے انتخاب یا امریکا اور کسی اور ملک کے درمیان انتخاب کے لیے نہیں کہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button