امریکا کی ہٹ دھرمی،اسرائیل کی پشت میں کُھل کر آن کھڑا ہوا،اربوں ڈالرزکا جنگی سازوسامان دینےکا اعلان
اسرائیلی فوج کےلیے اسلحہ اور فوجی ساز و سامان خریدنے کیلئے امریکا نے مزید فنڈز دینے کا اعلان کر دیا
دوحہ(ویب ڈیسک)امریکا ہٹ دھرمی،اسرائیل کی پشت میں کُھل کر آن کھڑا ہوا،اربوں ڈالرزکا جنگی سازوسامان دینےکا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کےلیے اسلحہ اور فوجی ساز و سامان خریدنے کیلئے امریکا نے مزید فنڈز دینے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکا اسرائیل کو 3.5 ارب ڈالر فراہم کرے گا جو اسرائیلی فوج کےلیے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان پر خرچ کیے جائیں گے۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہتھیاروں اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کےلیے امریکا کی جانب سے جلد ہی اسرائیل کو 3.5 ارب ڈالر جاری کرنے کا امکان ہے۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو آئندہ کچھ ماہ میں رقم جاری کردی جائے گی جبکہ امریکی کانگریس پہلے ہی رقم کی منظوری دے چکی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کو 3.5 ارب جاری کرنے کا فیصلہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باوجود سامنے آیا جس میں اب تک ہزاروں افراد کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔