انٹرنیشنل

امریکہ نے دیوالیہ سے بچنے کے لئے کتنے ارب ڈالر کا قرض لینے کا فیصلہ کیا؟

امریکہ نے دیوالیہ سے بچنے کے لئے 726 ارب ڈالرکا مزید قرض لینے کا فیصلہ کیا، اس کے متعلق 9 مئی کو اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے

واشنگٹن (انٹر نیوز)امریکہ نے دیوالیہ سے بچنے کے لئے کتنے ارب ڈالر کا قرض لینے کا فیصلہ کیا؟ رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں پھر سے ڈیفالٹ (دیوالیہ ہونے)کے خدشے کے باعث امریکہ نے مزید 726 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے حکمتِ عملی کے لیے 9 مئی کو اجلاس بلا لیا ہے جس میں کانگریس کے ممبران شریک ہوں گے۔اجلاس میں قرض کی حد پر بات چیت ہوگی۔امریکہ کی وزیرِ خزانہ جینیٹ یلین نے کہا ہے کہ امریکہ ایک ماہ کے دوران ڈیفالٹ کر سکتا ہے، 31.4 کھرب ڈالر قرضے کی حد پر فوری اقدامات کیے جائیں۔امریکی وزیرِ خزانہ کانگریس کو جلد قانون سازی کی اپیل بھی کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button