انٹرنیشنل

امریکہ پر بھارتی دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

ایف بی آئی کے افسران نے امریکہ میں موجود سکھ رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں جان کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کی طاقتور تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی)نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد اپنے ملک میں بھی بھارتی دہشت گرد حملوں کی وارننگ جاری کر دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے افسران نے امریکہ میں موجود سکھ رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں جان کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ امریکہ میں سکھ کاکس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر پریت پال سنگھ کی جانب بتایا گیا کہ انہیں ایف بی آئی کے نمائندوں نے ملاقات کے دوران قتل کئے جانے کے خطرات سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ دیگر 2 اہم سکھ رہنماؤں نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں بھی ایف بی آئی کی جانب سے قتل کئے جانے کے خطرات اور محتاط رہنے کی ہدایات دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button