انٹرنیشنل

امریکہ کے صدارتی انتخابات،آزاد اُمیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکی انتخابی مہم معطل،ٹرمپ کی حمایت کا اعلان

اپنے حامیوں سے بات کرتے ہوئے کینیڈی نے کہا کہ انہیں اب یقین نہیں رہا کہ ان کے پاس انتخابی جیت کا راستہ ہے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدارتی انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لینے والے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے انتخابی مہم معطل کرنے اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں صحافیوں اور اپنے حامیوں سے بات کرتے ہوئے کینیڈی نے کہا کہ انہیں اب یقین نہیں رہا کہ ان کے پاس انتخابی جیت کا راستہ ہے۔ ان کے بقول وہ انتخابی مہم ختم نہیں کر رہے بلکہ اسے صرف معطل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کو فائدہ پہنچائیں۔ کینیڈی جونیئر امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں اور ان کے والد رابرٹ ایف کینیڈی امریکہ کے سابق اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ دونوں ساٹھ کی دہائی میں قتل کر دیے گئے تھے۔ کینیڈی جونیئر امریکہ کی دس ریاستوں میں ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدواروں کے درمیان مقابلے میں بطور اسپوائلر کا کردار ادا کر سکتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button