انٹرنیشنل

امریکی انتخابات، پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی ایک بار پھر مخالفین کو شکست دیدی

سلمان بھوجانی نے اپنے سیاسی سفر میں تارکین وطن کے حقوق کی بھرپور حمایت کی اور صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور کاروباری ترقی جیسے اہم مسائل پر اپنی توجہ مرکوز کی

آسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کے امیدوار پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی نے ایک بار پھر ٹیکساس سے مخالف امیدواروں کو شکست دیدی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی کی کامیابی امریکا میں تارکین وطن کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر میں تارکین وطن کے حقوق کی بھرپور حمایت کی اور صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور کاروباری ترقی جیسے اہم مسائل پر اپنی توجہ مرکوز کی۔ جہاں بھوجانی کی جیت پاکستانی امریکیوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی شمولیت کو نمایاں کرتی ہے، وہیں کانگریس کے لیے انتخاب لڑنے والے واحد پاکستانی نژاد امریکی ریپبلکن امیدوار ہارون بشیر کو پنسلوانیا میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی جیت کو امریکی سیاسی نمائندگی میں جنوبی ایشیا کی نمائندگی میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button