امریکی انتخابات:روسی صدرپیوٹن نےصدارتی امیدوارکاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا
امریکی انتخابات کےحوالےسےاپنےبیان میں کہا ہےکہ موجودہ امریکی صدرجوبائیڈن نےحامیوں سےکاملا ہیرس کی حمایت کاکہا ہےاس لئے ہم بھی کررہےہیں
ماسکو(ویب ڈیسک)روس کےصدرولادیمیر پیوٹن نےامریکی انتخابات میں صدارتی امیدوارکاملا ہیرس کی حمایت کردی ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی صدرولادییمر پیوٹن نےامریکی انتخابات کےحوالےسےاپنےبیان میں کہا ہےکہ موجودہ امریکی صدرجوبائیڈن نےحامیوں سےکاملا ہیرس کی حمایت کاکہا ہےاس لئے ہم بھی کررہےہیں ۔
روسی صدرکا کہنا تھاکہ کاملا ہیرس ایسےمسکراتی ہیں ،جیسےان کےساتھ سب ٹھیک ہو۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدراورکاملا ہیرس کےحریف ڈونلڈ ٹرمپ نےروس پرسب سےزیادہ پابندیاں لگائیں، اگرکاملا ہیرس انتخابات جیت گئیں توشاید وہ پابندیاں نہ لگائیں ۔
روسی صدر کےبیان پرردعمل دیتےہوئےترجمان وائٹ ہاؤس قومی سلامتی جان کربی نےکہا ہےکہ پیوٹن کو امریکی انتخابات پربات کرنےسےگریزکرنا چاہیے۔جان کربی کا کہنا تھاکہ پیوٹن کوامریکی انتخابات پربات کرنا چھوڑدینی چاہیے کیونکہ الیکشن امریکا کا اندرونی معاملہ ہے۔