انٹرنیشنل

امریکی تاریخ میں پہلا سیاسی دھماکہ، ٹرمپ سے خوفزدہ جوبائیڈن کو صدارتی دوڑ سے آؤٹ کر دیا گیا

اگر ڈیموکریٹس کی جانب سے کملا ہیرس کو پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا جاتا ہے تو وہ بائیڈن مہم کے ذریعے جمع کی گئی رقم بھی حاصل کرلیں گی

امریکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تاریخ میں پہلا سیاسی دھماکہ، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ ہو کر یا پھر کچھ اور …صدر جوبائیڈن کو صدارتی دوڑ سے آؤٹ کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے سات سینئر حکام نے بتایا کہ اگر بائیڈن صدارتی انتخابات سے پیچھے ہٹتے ہیں تو نائب صدر کملا ہیرس ان کی جگہ لینے کے لیے بہترین متبادل ہوں گی۔امریکی صدر جو بائیڈن اگر صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوتے ہیں تو ان کی جگہ نائب صدر کملا ہیرس لے سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اگر ڈیموکریٹس کی جانب سے کملا ہیرس کو پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا جاتا ہے تو وہ بائیڈن مہم کے ذریعے جمع کی گئی رقم بھی حاصل کرلیں گی۔ گزشتہ ہفتے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں جو بائیڈن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ڈیموکریٹک پارٹی میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ شاید جو بائیڈن دوسری مدت کے لیے فٹ نہیں ہوں گے ،اس لیے ان سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔میڈیا کے مطابق کچھ بااثر ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن کے متبادل کے طور پر کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم، مشی گن کی گریچین وائٹمر اور پنسلوانیا کے جوش شاپیرو کے نام بھی پیش کیے ہیں۔ انتخابی مہم کے ذرائع کے مطابق دیگر نام پیش کرنے کے باوجود نائب صدر کملا ہیرس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button