انٹرنیشنل

امریکی شہری کےقتل کا بھارتی منصوبہ،وزیرخارجہ سینٹ کےان کیمرا اجلاس میں بریفنگ دیں گے

امریکی شہری کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات پر امریکی سینیٹ میں تشویش پھیل گئی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی شہری کے قتل کا بھارتی منصوبہ،وزیرخارجہ سینٹ کے ان کیمرا اجلاس میں بریفنگ دیں گے،رپورٹس کے مطابق امریکی شہری کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات پر امریکی سینیٹ میں تشویش پھیل گئی۔ پانچ امریکی سینیٹرز نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا، جس میں امریکیوں کیخلاف جاری دھمکیوں کی رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلیکن سینٹ کے ان کیمرا اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔

خط میں انٹونی بلنکن سے سازش میں ملوث تمام افراد کو جوابدہ ٹھہرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا کہ بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ مجرمانہ طور پر ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرائے۔ پانچ امریکی سینیٹرز نے خط میں مزید لکھا کہ امریکا کو بین الاقوامی جبر کی مخالفت میں مضبوط اور پُرعزم ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button