انٹرنیشنل

امریکی صدارتی انتخابات،کملا ہیرس اپنا آخری جلسہ کہاں کریں گی؟

امریکی صدارتی الیکشن میں حکمراں جماعت کی امیدوارکملا ہیرس نےاپنی انتخابی مہم میں آخری تقریر کےلیےایلپسی گراؤنڈ کا انتخاب کیا ہےجہاں وہ 20 ہزار کےمجمع سےخطاب کریں گی

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن میں حکمراں جماعت کی امیدوارکملا ہیرس نےاپنی انتخابی مہم میں آخری تقریر کےلیےایلپسی گراؤنڈ کا انتخاب کیا ہےجہاں وہ 20 ہزار کےمجمع سےخطاب کریں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق کملا ہیرس اس پارک کےانتخاب سےیہ باورکرانا چاہتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت کےلیےکتنا بڑا خطرہ ہیں۔ خیال رہےکہ اسی مقام پر 6 جنوری 2021 کو ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی شکست کوتسلیم نہ کرتےہوئےاپنےحامیوں کو کیپیٹل ہل پرحملے کےلیےاکسایا تھا۔

کملا ہیرس اپنی تقریرمیں جمہوریت کی اہمیت اورامریکا میں جمہوری روایات پرگفتگو کریں گی۔ وہ اپوزیشن جماعت ریپبلکن کےووٹرز سےٹرمپ کی حمایت چھوڑ کرامن اورجمہوریت کو ووٹ دینےکا مطالبہ بھی کریں گی۔ ڈیموکریٹس کی امیدوارکملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کوتنقید کا نشانہ بنائیں گی اورامریکیوں کوکچھ نئی خوش خبریاں بھی سنائیں گی۔ یاد رہےکہ ٹرمپ کی اشتعال انگیزتقریر کےبعد ان کےحامیوں نےکیپیٹل ہل پرحملہ کرکےجلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔ ارکان اسمبلی نے خود کو کمروں میں محصور کرکے جانیں بچائی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button