انٹرنیشنل

امریکی مشیراورچینی وزیرخارجہ کےدرمیان ملاقات میں کن معاملات پرگفتگو ہوئی؟

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، سکیورٹی، یوکرین تنازع اور آبنائے تائیوان سمیت دیگر اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔

مالٹا(ویب ڈیسک)امریکی مشیراورچینی وزیرخارجہ کےدرمیان ملاقات میں کن معاملات پرگفتگو ہوئی؟ مالٹا میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور امریکی مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور چینی رہنماؤں کے درمیان 16 اور 17 ستمبر کو ہونے والی طویل دورانیے کی نشستوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، سکیورٹی، یوکرین تنازع اور آبنائے تائیوان سمیت دیگر اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقاتوں کے دوران رابطوں کے ذرائع کھلے رکھنے پر بھی سیر حاصل بات چیت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button