انٹرنیشنل

 امریکی نائب وزیرخارجہ جان باس کا دورہ پاکستان، واشنگٹن سےاہم بیان جاری

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان کے ساتھ سلامتی پر تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ جان باس نے پاکستان میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی نائب وزیرخارجہ جان باس کا دورہ پاکستان، واشنگٹن سےاہم بیان جاری کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان کے ساتھ سلامتی پر تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ قائم مقام امریکی نائب وزیرخارجہ جان باس نے پاکستان میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی ہے.

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ جان بس نے دورہ پاکستان کے دوران علاقائی استحکام اوراقتصادی امور پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ’جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آباد کاری میں مدد پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا‘۔ علاوہ ازیں میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سلامتی کے امور پر تعاون بڑھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button