انٹرنیشنل

انتخابی مہم ہیک کرنےکا الزام،ڈولڈ ٹرمپ کےخدشات ،متعدد ایرانیوں پرفرد جرم عائد

امریکی عدالت نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم (2024) ہیک کرنے کے الزام میں متعدد ایرانیوں پر فرد جرم عائد کردی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) انتخابی مہم ہیک کرنے کا الزام،ڈولڈ ٹرمپ کے خدشات ،متعدد ایرانیوں پرفرد جرم عائد کردی گئی ،رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم (2024) ہیک کرنے کے الزام میں متعدد ایرانیوں پر فرد جرم عائد کردی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرینڈ جیوری نے گزشتہ روز خفیہ طور پر فرد جرم کی منظوری دی جبکہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے آج الزامات کا اعلان متوقع ہے۔ خبر کے مطابق ٹرمپ ٹیم نے اگست میں کہا تھا کہ اس کے کچھ اندرونی مواصلات ہیک کیے گئے اور ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے ہیکنگ کا الزام ایرانی حکومت پر لگایا تھا۔
امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ٹرمپ کہہ چکیہیں ان کے قتل کی کوششوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہوسکتا ہے جبکہ ایران نے ٹرمپ حملوں میں ملوث ہونے سے متعلق الزامات کی تردید کی ہے۔ واضح رہے امریکہ میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں ریبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button